ارشد شریف کی اہلیہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ارشد شریف فائل فوٹو ارشد شریف

کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف قتل کیس میں عدم تعاون پر اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ارشد شریف کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

ارشد شریف قتل کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں ہوئی تاہم مقتول صحافی کی اہلیہ سمیعہ ارشد بیان ریکارڈ کرانے کے لیے پیش نہ ہوئیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ارشد شریف کی اہلیہ اور پروڈیوسر علی عثمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔

خیال رہے کہ عدالت نے متعدد سماعتوں سے ارشد شریف کی اہلیہ اور پروڈیوسر علی عثمان کو بیان کے لیے طلب کر رکھا تھا تاہم دونوں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے پیش نہ ہوئے۔

یاد رہے کہ صحافی ارشد شریف کو 23 اکتوبر 2022 کو کینیا میں ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store