نواز شریف جلد پاکستان آ کر پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے: ایاز صادق

سردار ایاز صادق فائل فوٹو سردار ایاز صادق

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ 4 ماہ حلقہ بندیاں ہوں گی اس کے بعد الیکشن ہوں گے، اور نواز شریف جلد وطن واپس آ کر پارٹی کی قیادت کریں گے۔

سردار ایاز صادق نے ایک بیان میں کہا ہے پاکستان کےخلاف سازش کی بنیاد 2014 میں ڈالی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی کو قوم میں نفرتیں پیدا کرنے کیلئے بھیجا گیا تھا، 9 مئی واقعہ منصوبہ بندی کےتحت ہوا، یہ فوج میں تقسیم چاہتے تھے، انہوں نے وہ کام کیا جو بھارت کی فوج کرنا چاہتی تھی۔

سابق اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ جولوگ پی ٹی آئی کی بات کریں گے میں ان کاراستہ روکوں گا، پی ٹی آئی کولانےکی بات کرنےوالوں پر زمین تنگ کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو بہت برا کہا گیا مگر انہوں نے بہت محنت کی، آرمی چیف کی کرسی پروہ بیٹھے ہیں جوسب سے زیادہ اہل ہیں۔

install suchtv android app on google app store