الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ نہ دے کر آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے: سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ نہ دے کر آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے، آئین نافذ ہوجائے تو چند خاندانوں کے بجائے قانون کی حکومت قائم ہوگی۔

ایک بیان میں سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو آگے لے جانا ہے تو ادارے سیاست سے غیرجانبدار ہوجائیں، الیکشن کمیشن الیکشن کی تاریخ نہ دے کر آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے، چاہتے ہیں چاروں صوبوں میں ایک ساتھ الیکشن ہوں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا رویہ مایوس کن ہے تاخیر کی حربے عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں، الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور فوری الیکشن کااعلان کرے۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈی ختم کر کے چیزیں مہنگی کر دی گئی ہیں، پاکستان میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، سننے کو ملتا ہے آئی ایم ایف کا آرڈر ہے مہنگائی کر دو، مسائل کا حل عوام کے پاس ہے جو ووٹ سے اہل قیادت کا انتخاب کرے۔

سراج الحق نے کہا کہ سانس لینے پر ٹیکس نہیں باقی ہر چیز پر ٹیکس ہے، فاطمہ کی بات کر رہے تھے تو جڑانوالہ واقعہ ہوگیا، اب صدر بھی بول اٹھا ہے، جڑانوالہ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

 

install suchtv android app on google app store