وزیرخارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات۔ فوٹو: ٹوئٹر وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایران کے وزیر خارجہ امیر عبد اللہیان کا وزارت خارجہ آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وزارت خارجہ کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔ دونوں وزرائے خارجہ دفترخارجہ میں ملاقات کے دوران اہم اور باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ایران کے وزیر خارجہ امیر عبد اللہیان نے دفتر خارجہ میں باہمی دوستی کی علامت کے طور پر صنوبر کا پودا بھی لگایا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان ملاقاتوں میں کیے گئے معاہدوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ وہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور پارلیمانی وفد بھی ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے دورے کا ہدف دوست اور برادر مسلم ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو جامع طور پر وسعت دینا ہے۔ ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان ملاقاتوں میں کیے گئے معاہدوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق مئی میں پاک ایران سرحد پر کیے گئے معاہدوں کی پیروی کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store