بہکے ہوئے لوگوں کو مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: وزیراعظم

  • اپ ڈیٹ:
شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف نے ڈنمارک میں عراقی سفارتخانے کے سامنے قرآن مجید کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہکے ہوئے لوگوں کو اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ڈنمارک میں عراقی سفارتخانے کے سامنے قرآن مجید کی بے حرمتی سے دنیا بھر میں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ پاکستان میں بھی اس واقعہ سے متعلق انتہائی تشویش اور دردمحسوس کررہے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ تسلسل سے نفرت آمیز، گھناؤنے واقعات کے پیچھے منفی حکمت عملی پوشیدہ ہے، مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ اسلاموفوبیا کو فروغ دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف حکومتوں اور عقائد کے رہنماؤں سے اس کے خاتمے کیلئے بات کروں گا، بہکے لوگوں کو اربوں مسلمانوں کےجذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

خیال رہے کہ ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ رونما ہوا جس میں دو افرد نے عراقی سفارت خانے کے سامنے ناپاک جسارت کی ہے۔

install suchtv android app on google app store