شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

Ruet-e-Hilal committee Ruet-e-Hilal committee

ماہِ شوال المکرم 1435ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بعد نمازِ عصر دفتر محکمہ موسمیات یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہو گا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلاک کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے مطابق اجلاس میں مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان اور زونل رویتِ ہلال کمیٹی کراچی کے ارکان، محکمہ موسمیات، سپارکو کے ماہرین شریک ہوں گے۔ تمام زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے اپنے اپنے متعلقہ ہیڈکواٹرز پر ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store