منظور وسان کی عمران خان سے متعلق نئی پیشگوئی

منظور وسان کی عمران خان سے متعلق نئی پیشگوئی فائل فوٹو منظور وسان کی عمران خان سے متعلق نئی پیشگوئی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں نئی پیشگوئی کردی ہے۔

اپنے ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ عمران خان باہر جانے کی کوشش کریں گے مگر انہیں جانے نہیں دیا جائےگا، ہوسکتا ہے کہ عمران خان کچھ دنوں کیلئےخاموشی اختیار کرلیں۔

منظور وسان کے مطابق ملک میں نئی جماعتیں وجودمیں آتے دیکھ رہا ہوں، نئی پارٹیوں کی قیادت دوسرےکریں گے، پی ٹی آئی چھوڑنے والے ق لیگ، پی پی پی، ن لیگ اور کچھ نئی جماعتوں میں شامل ہوں گے۔

عمران خان کے ساتھ اب کوئی بھی نہیں رہے گا، عوامی سطح پرنہ لیڈر شپ سطح پر، پی ٹی آئی میں ٹوٹ پھوٹ ہوچکی ہے اور عمران خان کیلئے اب معافی کا وقت گزرگیا ہے انھیں مصیبت میں دیکھ رہا ہوں۔

install suchtv android app on google app store