پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدر کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سینیٹر اعجاز چوہدری کو جیل کے عقبی دروازے سے پرائیویٹ گاڑی میں لے جایا گیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اعجاز چوہدری کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔

install suchtv android app on google app store