فل کورٹ کا مطالبہ صرف پی ڈی ایم نہیں، ہر جمہوریت پسندکا مطالبہ ہے: سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےکہ صرف دو صوبوں میں الیکشن مذاق ہوگا، فل کورٹ ہر جمہوریت پسندکا مطالبہ ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران کا حل فل کورٹ کی تشکیل ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کے بعد چیف جسٹس کی اخلاقی پوزیشن کمزور ہوگئی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ فل کورٹ کا مطالبہ صرف پی ڈی ایم نہیں، ہر جمہوریت پسندکا مطالبہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف دو صوبوں میں الیکشن مذاق ہوگا، اس سے انارکی اور افراتفری پھیلےگی۔

install suchtv android app on google app store