نگراں وزیراعلیٰ سے شفاف انتخابات کی توقع نہیں: فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان فائل فوٹو فیاض الحسن چوہان

تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ایسے مشکوک نگراں وزیراعلیٰ سے شفاف انتخابات کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض چوہان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے محسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ تقرری بدنیتی پرمبنی ہے، نیب سےپلی بارگین کرنےوالے محسن نقوی الیکشن میں غیر جانبداری کا دعویٰ کس منہ سے کر رہے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سب جانتے ہیں محسن نقوی، آصف زرداری کے فرنٹ مین ہیں، محسن نقوی کے چینل دانستہ بیسیوں دفعہ پی ٹی آئی کے خلاف فیک نیوز چلانے میں پیش پیش رہا۔

فیاض چوہان نے کہا کہ تحریک انصاف قبل ازانتخابات دھاندلی کے اس عمل کو یکسر مسترد کرتی ہے، الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کی کریڈیبیلیٹی بنانے کی کوشش کرے نا کہ بگاڑنے کی۔

install suchtv android app on google app store