فرنٹ مین کو نگراں وزیراعلیٰ بنانے کے بجائے نواز شریف یا زرداری کو بنا دیں: اسد عمر

اسد عمر فائل فوٹو اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے دیے گئے نام پر طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرنٹ مین کو نگراں وزیراعلیٰ بنانے کے بجائے نواز شریف یا زرداری کو بنا دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں اسد عمر کا کہنا ہے کہ ’’امپورٹڈ کے فرنٹ مین کو نگراں وزیر اعلیٰ بنانے سے بہتر ہے پردہ اٹھا دیں اور نواز شریف یا آصف زرداری کو بنا دیں‘‘۔

واضح رہے پنجاب میں نگراں سیٹ اپ کیلئے سیاسی کشمکش کا سلسلہ جاری ہے، الیکشن کمیشن نگراں وزیراعلیٰ لگانے کیلئے آج فیصلہ کرے گا۔

چیف الیکشن کمشنر نے نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کیلئے اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں احمد نواز سکھیرا، نوید اکرم چیمہ، محسن رضا نقوی اور احد چیمہ میں سے کسی ایک کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن آج نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کرے گا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کا فیصلہ اور نوٹیفکیشن آج ہی جاری کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کہہ چکی ہے کہ الیکشن کمیشن اگر غیر جانبدار نگراں وزیر اعلیٰ مقرر نہیں کرتا تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا، محسن نقوی کے حوالے سے پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کے دو ارکان نے تحریری اعتراض الیکشن کمیشن میں جمع کروا چکے ہیں۔

دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے محمد اعظم خان کو صوبے کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کردیا، اعظم خان نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھالیا۔

install suchtv android app on google app store