زرداری ایک کو لندن اور دوسرے کو رائیونڈ چھوڑ کر آئے گا: شیخ رشید

شیخ رشید فائل فوٹو شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ زرداری ایک کو لندن اور دوسرے کو رائیونڈ چھوڑ کر آئے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ زرداری نون لیگ سے پرانا حساب پورا کررہا ہے، زرداری ایک کو لندن دوسرے کو رائیونڈ چھوڑ کرآئے گا، PDM منہ چھپانے کی بجائے مقابلے کی طرف آئے ورنہ داستان پرینہ بن جائے گی۔ وزیرخزانہ کےبیان کے بعد فارن کمرشل اکاؤنٹ بھی لوگوں نے خالی کرنا شروع کردیےہ یں۔ ایک طرف آٹے کی لائن ہوگی دوسری طرف بینک کے شٹرڈاؤن ہوں گے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یپلز پارٹی MQM کی جنم جنم کی مخالف ہے، MQM الیکشن بائیکاٹ کے ساتھ حکومتی اتحاد سے بھی باہر نکلے، شہباز شریف کو بھی اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، نوازشریف بھی واپس نہیں آئیں گے اور ان کی سیاست پرقل پڑھاجائے گا، کاؤنٹ ڈاؤن شروع 15 اپریل تک جنرل الیکشن شیڈول بھی آجائے گا، عمران خان نے سیاست کا انداز بدل دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store