ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج برقرار، موٹرویز کئی مقامات سے بند

ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج برقرار فائل فوٹو ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج برقرار

پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں آج بھی شدید دھند کے باعث متعدد موٹر ویز ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق حد نگاہ متاثر ہونے پر لاہور اسلام آباد موٹروے ایم-2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بند کی گئی ہے۔

موٹروے ایم 3 رجانہ سے فیض پور، فیصل آباد ملتان موٹروے ایم-4 ملتان سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند ہے۔

شدید دھند کی وجہ سے سیالکوٹ لاہور موٹر وے ایم-11 کالا شاہ کاکو سے سمبڑیال تک بند ہے۔

علاوہ ازیں قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

install suchtv android app on google app store