بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست منظور کرلی

بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست منظور کرلی فائل فوٹو بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست منظور کرلی

بلوچستان ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف صوبے میں درج تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

بلوچستان ہائی کورٹ میں اداروں کے خلاف بیان بازی کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات ختم کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت میں اعظم سواتی کے وکیل اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اعظم سواتی پر بلوچستان میں درج 5 مقدمات ختم ہونے کے بعد پرانی تاریخوں کی دو نئی ایف آئی آر سامنے آگئیں ہیں، درخواست ہے کہ اعظم سواتی پر بلوچستان میں درج تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا جائے۔

اعظم سواتی کے وکیل کا کہنا تھا کہ تمام ایف آئی آر سامنے آنے کے بعد ان کے خاتمے کا حکم دیا جائے، جس پر عدالت نے بلوچستان میں سینیٹر اعظم سواتی پر درج تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا، عدالت نے تمام فریقین کو نوٹسز بھی جاری کردیے۔

واضح رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف بلوچستان میں پہلے 5 ایف آئی آر درج تھیں، بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبے میں درج 5 مقدمات ختم کرنے اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store