آرمی چیف کیلئے کوئی فیورٹ نام نہیں، جو نام فوج بھیجے گی اُسی پرمشاورت ہوگی: وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ابھی تک آرمی چیف کی تعیناتی کے لئے کوئی نام نہیں بھیجا۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے لئے مسلم لیگ (ن) کا کوئی فیورٹ نام نہیں، جو نام فوج بھیجے گی اُسی پرمشاورت ہوگی۔

آصف زرداری اور شہبازشریف کے درمیان آرمی چیف کے نام پر ڈیڈ لاک سے متعلق سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ پاک فوج نے ابھی تک آرمی چیف کی تعیناتی کے لئے کوئی نام نہیں بھیجا، ابھی نام پر مشاورت ہی نہیں ہوئی تو ڈیڈ لاک کیسا؟، 18 یا 19 نومبر کے بعد ہی آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت ہوگی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان ذاتی مفاد کیلئے قومی مفاد سے کھیل رہے ہیں اور الزامات لگا کر پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات کو خراب کر رہے ہیں۔ ملکی سالمیت اور وقار سے کھیلنے کے جرم میں ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

install suchtv android app on google app store