اعتزاز احسن کے مستقبل کے حوالے سے عمران خان کا بڑا دعویٰ

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اعتزاز احسن کی ملاقات فائل فوٹو سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اعتزاز احسن کی ملاقات

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اعتزاز احسن نے ملاقات کی ہے۔

اعتزاز احسن نے ملاقات میں عمران خان کی خیریت دریافت کی اور لانگ مارچ، سیاسی صورتحال اور وزیر آباد ایف آئی آر پربھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا تھاکہ اعتزاز احسن کو17 سال پہلے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی، ہمارا اور اعتزاز احسن کا نظریہ ایک ہی ہے اور اعتزاز کا مستقبل ہمارے ساتھ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ اعتزاز احسن میرے وکٹ کیپر ہوا کرتے تھے اور وہ کرکٹ کو بخوبی جانتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ جب عمران خان پر فائرنگ ہوئی تو اس وقت ٹی وی دیکھ رہا تھا، فائرنگ کی اطلاع ملی تو انہماک سے ٹی وی دیکھنا شروع کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ملزم نویدکے ویڈیوبیان کےبعد مجھے فون آیا تو میں نےکہا طوطا بول رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store