اسلام آباد انتظامیہ کا تحریک انصاف کو جلسے، دھرنے کی اجازت دینے سے انکار

پی ٹی آئی جلسہ فائل فوٹو پی ٹی آئی جلسہ

وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

انتظامیہ کا موقف ہے کہ حملہ آور نے اپنے اعترافی بیان میں مذہبی رجحانات کا ذکر کیا ہے۔ خدشہ ہے ایسے مذہبی جنونی ریلی میں داخل ہو کر دوبارہ ایسی حرکت کر سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں ایسے شدت پسندانہ واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں جن میں سلمان تاثیر اور شہباز بھٹی کا قتل بھی شامل ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈوکیٹ جنرل کے ذریعے متفرق درخواست دائر کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کا موقف ہے کہ عمران خان کی جان کو لاحق شدید خطرات کے پیش نظر جلسے یا دھرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ عمران خان کے کنٹینر پر وزیرآباد میں حملہ ہوا۔حملہ آور نے اپنے اعترافی بیان میں مذہبی رجحانات کا ذکر کیا ہے۔ حملہ آور کے تحریری اعترافی بیان کو بھی درخواست کا حصہ بنایا گیا ہے۔

انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنما دھمکیاں دے رہے ہیں۔ سیکورٹی ایجنسیوں کی رپورٹس ہیں کہ عمران خان کی جان کوشدید خطرہ ہے۔اس صورتحال میں پی ٹی آئی کو جلسے یا دھرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

install suchtv android app on google app store