اگر کوئی سیاست شرافت سے کررہا ہے تو وہ بلاول اور آصف زرداری ہیں: اعتزاز احسن

  • اپ ڈیٹ:
پی پی رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن فائل فوٹو پی پی رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن

پی پی رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ کوئی چھ ماہ پہلے یہ نہیں کہہ سکتا تھا کہ عمران خان زمین پر ہوگا اور نواز شریف عرش پر ہوگا۔ پی پی قیادت سے متعلق ان کا کہنا تھا اگر کوئی سیاست شرافت سے کر رہا ہے تو وہ بلاول اور آصف زرداری ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کہتا ہوں پاکستان میں ماضی کے علاوہ کوئی پیشگوئی نہیں ہوسکتی۔ کوئی چھ ماہ پہلے یہ کہہ سکتا تھا ساری بساط الٹ جائے گی۔ وہ انہی اپارٹمنٹس میں بیٹھے ہمیں منہ چڑھا رہے ہوں گے، بیٹی مریم نواز بھی اس کے پاس پہنچی ہوئی ہیں۔

پی پی قیادت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں اگر کوئی سیاست شرافت سے کر رہا ہے تو وہ بلاول اور آصف زرداری ہیں۔ وہ تمیز اور شائستگی کے ساتھ بات کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے دنیا بھر میں پھرتے رہے۔ ہمارے وزراء تو نکلے ہی نہیں ہیں۔

نیب سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وکیل رہنما کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس کو سیاسی انجینیرنگ کے لیے لایا گیا۔ نیب لونڈی اور انجینیرنگ کیلئے استعمال ہوتی ہے۔

پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے سے متعلق پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ، آپ لوگوں کے مال سے بھرے ہوئے کیٹینر کھڑے کر رہے ہیں، آپ دس دس کیٹینر کی دیوار کھڑی کردیں، مگر رانا صاحب ان کیٹنر کے باہر بھی کوئی اتھارٹی ہے۔

رانا ثناء اللہ کہتا ہے لانگ مارچ والے دن اس نے اسلام آباد کے اطراف میں حصار بنا لینا ہے، اگر وہ حصار فصیل اور ایک قید خانہ بن گئی تو دارالحکومت کا کیا ہوگا؟۔

install suchtv android app on google app store