لوڈشیڈنگ مکمل ختم نہیں ہوسکتی کم کی جا سکتی ہے: خرم دستگیر

خرم دستگیر فائل فوٹو خرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں البتہ آنے والے دنوں میں لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی ہو گی۔

سولر انرجی ایسوسی ایشن کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا پاکستان میں اب درآمدی پٹرول، کوئلہ اور ڈیزل سے بجلی بنانا مکمل نہیں ہمیں سستی بجلی ہائیڈل، سولر اور ونڈ پر جانا ہوگا۔ وفاقی بجٹ میں سولر پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا جائیگا۔

ہمیں مستقبل میں سستی بجلی پر انحصار کرنا ہوگا۔ بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سابق حکومت کا 56 سو ارب روپے کا ملک کو مقروض کرکے جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غروب آفتاب کے وقت مارکیٹس بند کرنے کی تجویز پر حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

install suchtv android app on google app store