پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک انتقال کر گئے

 سابق وزیر داخلہ رحمان ملک فائل فوٹو سابق وزیر داخلہ رحمان ملک

سینئر سیاستدان اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو گزشتہ ماہ اسلام آباد میں کورونا کے باعث اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے  پھیپھڑے کورونا کے باعث  شدید متاثر ہوگئے تھے، جس کے بعد وینٹی لیٹر پر تھے۔

خیال رہے کہ پیپلز پاڑٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کراچی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کی۔  انھوں نے 2008 سے 2013 تک ملک کے وزیر داخلہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ 

رحمان ملک سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قریبی معاونین میں سے ایک تھے۔

 

install suchtv android app on google app store