اپوزیشن کا بجٹ منظوری میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر دھاندلی کا الزام

اسد قیصر فائل فوٹو اسد قیصر

اپوزیشن نے بجٹ کی منظوری میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر جانبداری کا الزام عائد کردیا۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اجلاس میں اسپیکر غیر جانبدار رہتے اور دھاندلی نہ کرتے تو بجٹ منظوری کے لیے حکومت کے پاس 172 ووٹ نہ ہوتے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم اور (ن) لیگ کے شاہد خاقان عباسی نے بلاول بھٹو کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کھلم کھلا فریق ہیں، اسپیکر حکومتی بینچز کی طرف دیکھتے ہیں کہ ووٹنگ کرائیں یا نہ کرائیں، اگرایوان میں اپوزیشن لیڈر بات نہ کرسکے تو لیڈر آف دی ہاؤس بھی بات نہیں کرسکے گا۔

لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہاؤس میں ہنگامہ ہوتاہے، کتابیں چلتی ہیں تو عوام کے سر شرم سےجھک جاتےہیں،کل کی ایوان کی کارروائی میں ووٹ کی عزت پامال ہوئی۔

 

install suchtv android app on google app store