تربت: 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے

 تربت میں منعقد تقریب میں تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے اسکرین گریب تربت میں منعقد تقریب میں تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے

صوبہ بلوچستان کے شہر تربت میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو تھے، جبکہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

ایف سی ہیڈکوارٹر تربت میں فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو تھے، جبکہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ اب تک 18 سو فراری ہتھیار ڈال چکے ہیں۔

گذشتہ برس دسمبر میں بھی مختلف کالعدم تنظیموں کے 17 کمانڈروں سمیت 300 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوئے تھے۔

install suchtv android app on google app store