الیکشن کمیشن نے میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کو نااہل قرار دے دیا

میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ فائل فوٹو میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بڑا اقدام، میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کو نااہل قرار دے دیا، میئر نے انتخابات میں ٹیکنوکریٹ کی نشت کیلئے ڈاکٹر کی بجائے کسان ہونے کا حلف نامہ جمع کرایا تھا۔

پشتونخوا میپ کے میئر ڈاکٹر کلیم نے انتخابات میں ٹیکنوکریٹ کی نشت کے لئے ڈاکٹر کی بجائے کسان ہونے کا حلف نامہ جمع کرایا تھا۔

ڈاکٹر کلیم اللہ کسان کی سیٹ پر انتخابات لڑ کر میٹرو پولیٹن کے ممبر منتخب ہوئے تھے۔ اپوزیشن کی پٹیشن پر الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 140 اے کے تحت انہیں نااہل قرار دے دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store