تربت سے 15 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

تربت میں واقعہ بلیدہ گورک سے 15 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد فائل فوٹو تربت میں واقعہ بلیدہ گورک سے 15 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد

بلوچستان کے علاقے تربت میں واقعہ بلیدہ گورک سے 15 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئیں، جن کے بارے میں سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔

ایف سی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ آج صبح تربت گورک میں نامعلوم مسلح افراد نے 15 افراد کو قریب سے فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ایف سی کےافسران، کمشنر مکران اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر اعلیٰ حکام جائے وقوع پر پہنچے اور تمام صورتحال کا جائزہ لیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ لاشوں کو شناخت اور قانونی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ مقتولین کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔

سرکاری افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی درخواست پر ڈان نیوز کو بتایا کہ ضلع گورک کے علاقے کے ضلع کچھ اور تحصیل بلیدا سے ملنے والی لاشوں کو جسم کے مختف حصوں پر انتہائی قریب سے گولیاں ماری گئیں۔

install suchtv android app on google app store