بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، اسلحہ بارود برآمد

دھماکا خیز مواد فائل فوٹو دھماکا خیز مواد

آپریشن رد الفساد کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایف سی بلوچستان نے کوہلو، غازہ نلہ اور اوچھ نصیر آباد میں کارروائی کی جس میں 1300 کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکا خیز مواد صوبے میں دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

ایف سی کی کارروائی میں ایس ایم جی، راکٹ، دستی بم، اہم علاقوں کے نقشے اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store