ڈیرہ بگٹی میں انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن

ڈیرہ بگٹی میں انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا،، تجاوزات ہٹائے جانے پر مظاہرین آپے سے باہرہوگئے اور روڈ پر ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا

ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئ میں  تجاوزات کے خلاف انتظامیہ حرکت میں آگئ شہر اور گردونواح میں روڈ پر بناے گے تجاوزات ہٹادیے گے اور سامان بھی ضبط کرلیا گیا جس پر شہری مشتعل ہوگے مشتعل مظاہرین میں خواتین  اور بچے بھی شامل تھے،مظاہرین کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کی رہنما میر عطا اللہ بگٹی نے کی مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوے سڑک بلاک کر دی  اور بگٹی کالونی سے پی پی ایل گیس فیلڈ جانے والی سڑکوں پر ٹایر جلا کر ہر قسم کی ٹریفک معطل کردی جس پر انتظامیہ کو پولیس کی مدد لینا پڑگئ پولیس اور مظاہرین کے درمیان کھینچا تانی جاری رہی جس کی وجہ سے شہر میدان جنگ بن گیا،، اس ومقع پر مظاہرین نے الزام عاید کرتے ہوے کہا ہے کہ تجاوزات ناجایز نہیں انتظامیہ بھتہ خوری پر اتر آئی ہے اور شہریوں کو تنگ کرنے کے لیے تجاوزات کا ڈھونگ رچاکر آپریشن شروع کیا ہے جس کی ہم مزمت کرتے ہیں شہریوں نے وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوے کہا ہے کہ انتظامیہ کے خلاف نوٹس نہیں لیا گیا تو وہ ضلع بھر میں احتجاج شروع کر دیں گے،جب کہ حالات خراب ہونے کی تمام تر زمہ داری ڈیرہ بگٹی انتظامیہ پر عائد ہو گی

install suchtv android app on google app store