چاغی کے قریب باراتیوں کی 8 گاڑیاں لاپتہ

چاغی کے قریب باراتیوں کی 8 گاڑیاں لاپتہ چاغی کے قریب باراتیوں کی 8 گاڑیاں لاپتہ

شدید بارش کے باعث زاروچہ کے صحرائی علاقے میں باراتیوں کی 8 گاڑیاں لاپتہ ہونے سے دلہا دلہن سمیت 60 کے قریب افراد سے کئی گھنٹوں سے رابطہ نہ ہو سکا۔

نوشکی کے علاقے قادر آباد کا رہائشی خلیل احمد چاغی سے اپنی دلہن کو لے کر باراتیوں کے ہمراہ واپس آ رہا تھا کہ شدید بارش کے باعث زاروچہ کے صحرائی علاقے میں پھنس کر رہ گئے.

باراتیوں سے بھری 8 گاڑیوں میں خواتین اور بچوں سمیت 60 کے قریب افراد سوار ہیں جن کا آخری بار رابطہ گزشتہ روز شام کے وقت ہوا تھا جس کے بعد سے باراتیوں سے کوئی رابطہ نہ ہو سکا۔

باراتیوں کے اہل خانہ اور دیگر افراد نے امدادی کارروائیوں کے لئے فورسز اور دیگر متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا ہے جب کہ علاقے میں شدید خوف و ہراس کی کیفیت پائی جاتی ہے۔

install suchtv android app on google app store