مشتاق رئیسانی کیس میں اہم پیش رفت: کوئٹہ میں بیکری سے 57 لاکھ روپے برآمد

 کوئٹہ میں بیکری سے 57 لاکھ روپے برآمد فائل فوٹو کوئٹہ میں بیکری سے 57 لاکھ روپے برآمد

سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور نیب نے سمنگلی روڈ پر واقع ایک بیکری پر چھاپہ مار کر 57 لاکھ روپے برآمد کر لئے۔

زرائع کے مطابق نیب حکام کا کہنا ہے کہ مشتاق رئیسانی کیس میں پہلے سے گرفتار ملزم اسد شاہ کی نشاندہی پر کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر واقع ایک بیکری پر چھاپہ مار کر 57 لاکھ روپے برآمد کر لئے۔

مزید پڑھیں: مشتاق رئیسانی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے مشتاق رئیسانی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کی تھی جب کہ اس سے قبل سابق سیکرٹری خزانہ کی نشاندہی پر مچھ اور بولان کا بلدیاتی ریکارڈ بھی نیب نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

یاد رہے کہ نیب نے 2 ہفتے قبل سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر پر چھاپہ مار کر غیر ملکی کرنسی اور 4 کلو سے زائد سونے سمیت 75 کروڑ ورپے برآمد کئے تھے۔

install suchtv android app on google app store