ایف سی کے آپریشن میں پانچ عسکریت پسند ہلاک

ایف سی ماضی میں بلوچ عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں کرتی رہی ہے ایف سی ماضی میں بلوچ عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں کرتی رہی ہے

صوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی میں پانچ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کوئٹہ میں فرنٹیئر کور کے ترجمان کے مطابق ایف سی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے ڈیرہ بگٹی میں اتوار کو ایک مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے پانچ عسکریت پسند ہلاک ہوئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد اور گرفتار شخص سکیورٹی فورسز اور گیس کی تنصیبات پر حملوں کے علاوہ دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کاروائی کے دوران عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔

ایف سی کے ترجمان کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی اور خاران میں کالعدم تنظیموں سے تعلق کے شبہے میں بھی پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store