بلوچستان: سی ٹی ڈی کی مستونگ کے علاقے کانک میں کارروائی، 3 ملزمان ہلاک

 سی ٹی ڈی کی مستونگ کے علاقے کانک میں کارروائی، 3 ملزمان ہلاک فائل فوٹو سی ٹی ڈی کی مستونگ کے علاقے کانک میں کارروائی، 3 ملزمان ہلاک

بلوچستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مستونگ کے علاقے کانک میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو ہلاک کردیا۔ 

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان سے مقابلہ ہوا اس دوران 3 حملہ آور ہلاک ہوئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، ملزمان سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے حملہ آور دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

install suchtv android app on google app store