ڈی ایس پی مستونگ خود کش بمبار کو روکتے ہوئے شہید ہوئے: آئی جی بلوچستان

مستونگ دھماکا فوٹو: ایکس مستونگ دھماکا

آئی جی بلوچستان نے مستونگ دھماکے کے حوالے سے کہا ہے کہ ڈی ایس پی سٹی نواز گورشکی نے خودکش بمبار کو روکتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

جمعے کی صبح بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسجد کے قریب خودکش دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت 51 افراد شہید جب کہ 80 زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکے کے بعد آئی جی بلوچستان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں شہید ڈی ایس پی سٹی نواز گورشکی نے خودکش بمبار کو روکتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ اس دھماکے میں تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

آئی جی نے کہا کہ دہشت گردی کا مقصد بلوچستان میں بد امنی اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔ دھماکے میں ملوث عناصر اور ان کی پشت پناہی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مستونگ میں مسجد کے قریب خودکش دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 51 افراد جاں بحق

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور دیگر ایمرجنسی اداروں کی ٹیمیں دھماکے کے مقام پر موجود ہیں اور دھماکے سے جانی نقصان کی سرکاری سطح پر تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

install suchtv android app on google app store