ژوب: افغان سرحد پر فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان شہید، ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگرد ہلاک

پاک افغان سرحد فائل فوٹو پاک افغان سرحد

بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 جوان شہید جبکہ ٹی ٹی پی کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سمبازہ کے قریب کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے دہشت گرد افغانستان سے پاکستان میں آنے کی کوشش کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 4 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک اور کچھ زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔

install suchtv android app on google app store