مستونگ میں دھماکا، جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ زخمی

مستونگ میں دھماکا، جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ زخمی فوٹو: ایکس مستونگ میں دھماکا، جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے قریب سڑک کنارے دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ زخمی ہو گئے ہیں۔  حافظ حمداللّٰہ اور دیگر زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت حافظ حمد اللہ ایک پروگرام میں شرکت کے لیے کوئٹہ سے منگوچر جا رہے تھے، دھماکے میں حافظ حمداللہ کا ساتھی اور گن مین بھی زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنھیں ابتدائی طور پر میر غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کیا جہاں سے انھیں کوئٹہ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ترجمان جے یو آئی نے کہا ہے کہ دھماکے میں زخمی حافظ حمداللہ کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم ان کے گن مین کی حالت تشویش ناک ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store