چمن میں قیدیوں کا اہلکاروں پر حملہ، سنگین مقدمات میں ملوث متعدد قیدی فرار

چمن میں قیدیوں کا اہلکاروں پر حملہ، سنگین مقدمات میں ملوث متعدد قیدی فرار فائل فوٹو چمن میں قیدیوں کا اہلکاروں پر حملہ، سنگین مقدمات میں ملوث متعدد قیدی فرار

بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن میں تاج روڈ پر واقع پولیس کی سب جیل پر قیدیوں کے حملے کے نتیجے میں سنگین مقدمات میں قید 17 ملزمان فرار ہوگئے۔ جس کے بعد فرار قیدیوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق آج صبح تاج روڈ پر پولیس کی سب جیل میں بیرک نمبر 4 میں پولیس اہلکارنماز کے لئے لاک اپ کے دروازے کھول رہے تھے کہ اس دوران قیدیوں نے پولیس اہلکار پر حملہ کردیا۔

ملزمان نے اہلکاروں سے اسلحہ اور چابیاں چھین لیں، لاک اپ اور بعد میں مین گیٹ کے تالے پر فائرنگ کردی اورجیل کے باقی تالے بھی توڑدیئے۔ مزاحمت پر ملزمان نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

ترجمان کے مطابق سنگین مقدمات میں قید 17 ملزمان فرار ہوگئے، حکام کے مطابق پولیس نے پورے علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کےلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

install suchtv android app on google app store