پاک فوج اورایف سی کی بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

پاک فوج اورایف سی کی بلوچستان میں امدادی کارروائیاں جاری فائل فوٹو پاک فوج اورایف سی کی بلوچستان میں امدادی کارروائیاں جاری

پاک فوج اور فرنٹیئرکور نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اوربحالی کی اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ پاک فوج اورایف سی سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی کے لئے سول انتظامیہ کی مدد کررہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کوہلو، سبی، ڈیرہ مراد جمالی، جعفرآباد، نصیرآباد، صحبت پور اور تھل مگسی کے اضلاع میں تیرہ امدادی کیمپ قائم کئے گئے ہیں جہاں عوام کوتیار شدہ کھانے کے ساتھ دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں وبائی اوردیگرامراض پرقابو پانے کے لئے پاک فوج، ایف سی بلوچستان، پی ڈی ایم اور فلاحی تنظیموں نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پچپن مفت طبی کیمپ لگائے۔ آئی ایس پی آرنے کہا ہے کہ تیارشدہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store