اسلام آباد: پمز ملازمین کا احتجاج 19 ویں روز میں داخل

پمز ہسپتال فائل فوٹو پمز ہسپتال

حکومتی یقین دہانیاں کسی کام نہیں آرہی ہیں،پمزملازمین کا احتجاج بدستور جاری ہے،دور دراز سے آئے مریض رل گئے۔

حکومت نے مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرادی لیکن ملازمین احتجاج ختم کرنے کا نام ہی نہیں لے رہے،مریضوں کی پریشانیاں کہ آئے روز ان میں اضافہ ہورہا ہے۔

اسلام آبادکی مختلف یوسیزسےتعلق رکھنے والے ن لیگ کے چیئرمینز بھی یونین سے اظہار یکجہتی کے لیے اسپتال پہنچے،یونین رہنماڈاکٹر اسفندیار کاکہنا ہے کے منسٹر کیڈ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد مطالباتسلیم کرلئے جائیں گے۔

یونین رہنماکہتے ہیں انکی ہڑتال ٹوکن ہےیعنی صبح آٹھ سے دن گیارہ بجے تک ہوتی ہے جس کے بعد ملازمین اپنے شعبوں میں کام کرتے ہیں لیکن مریضوں کا کہنا ہے کے اسپتال کے اسی فیصد شعبوں میں کام نہیں ہورہا ہے۔

install suchtv android app on google app store