انڈوں میں مہلک امراض کی دوا شامل، جاپانی محققین کا کارنامہ

جاپانی سائنسداننوں نے مرغی کے انڈوں میں مہلک امرا‍ض کے علاج کی دوا شامل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ان طبی ریسرچرز کا خیال ہے کہ اگر یہ سلسلہ کامیاب ہوا تو علاج پر اٹھنے والے اخراجات میں واضع کمی ممکن ہے۔

جینیٹک انجنیئرنگ سے تعلق رکھنے والے جاپانی ریسرچرز کی ایک ٹیم نے مرغی کے انڈوں میں بعض مہلک امراض کے دوا شامل کرنے کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ایک ابتدائی کامیابی ہے اور اگر اس کے مثبت نتائج سامنے آئے تو دنیا بھر میں مہلک امراض کے علاج پر اٹھنے والے اخراجات میں واضح کمی رونما ہو گی اور اس سے یقینی طور پر کم آمدنی والا طبقہ فائدہ اٹھا سکے گا۔

انڈوں میں جن امراض کے علاج کے لیے دوائیں شامل کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، اُن میں خاص طور پر سرطان شامل ہے۔ مبصرین کے مطابق انڈوں میں ایسے امراض کی دواؤں کا شامل کرنا علاج بالغذا کا تسلسل ہو گا۔ اس ریسرچ سے ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ انڈوں سے حاصل ہونے والی مرغیوں کی مجموعی صحت پر کس قسم کے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

مرغی کے انڈوں میں ’انٹرفیرنو بیٹا‘ قسم کی پروٹین کو شامل کرنے کی کوشش میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ پروٹین کی یہ قسم کینسر کی مہلک اقسام کے علاوہ ہیپاٹائٹس سی مرض کے لیے بھی شفا بخش ہے۔ جاپان کے اعلی تحقیقی ادارے نیشنل انسٹیٹیوٹ برائے ایڈوانس انڈسٹریل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (AIST) کے ریسرچرز نے اس خاص پروٹین کو انڈوں میں منتقل کرنے کے سلسلے میں ابتدائی کامیابی حاصل کی ہے۔

ینڈرسن کینسر سینٹر کی ڈاکٹر تھیریزے بارتھولوميو بیورز کے مطابق اگر آپ کو کھانا ہضم کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے تو فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے ملیں۔

اب جاپانی ریسرچرز پولٹری کے ماہرین سے مل کر ’انٹرفیرنو بیٹا‘ قسم کی پروٹین کے حامل انڈوں سے مرغیوں کی افزائش کرنا چاہتے ہیں۔ جب یہ مرغیاں پروان چڑھ کر انڈے دیں گی اور اگر اُن میں بھی اس پروٹین کی موجودگی پائی گئی تو یقینی طور پر حتمی کامیابی حاصل ہو جائے گی۔ بعد میں ان مرغیوں سے حاصل ہونے والے انڈوں کے استعمال سے مزید نتائج حاصل کیے جائیں گے۔

کینسر اور یرقان کی مہلک اقسام کا علاج جاپان جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی بہت مہنگا ہے۔ اسی طرح ترقی پذیر اور غریب ممالک میں بھی یہ علاج کئی مریضوں کی دسترس سے باہر خیال کیا جاتا ہے۔ اگر انڈوں میں ’انٹرفیرنو بیٹا‘ قسم کی پروٹین شامل ہونا شروع ہو گئی تو غریب مریضوں کو خوراک کے ساتھ ساتھ علاج کی سہولت بھی میسر ہو جائے گی۔

install suchtv android app on google app store