جسم میں فولاد کی کمی سے سماعت متاثر ہوسکتی ہے

جسم میں فولاد کی کمی سے سماعت متاثر ہوسکتی ہے جسم میں فولاد کی کمی سے سماعت متاثر ہوسکتی ہے

جسم میں فولاد کی کمی کو فولادی انیمیا کہا جاتا ہے جس کے بدن پر منفی اثرات ہوتے ہیں لیکن اب نئی خبر یہ ہے کہ فولاد کی کمی سے سماعت بھی بری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔

ایک نئے مطالعے سے معلوم ہوا کہ جن افراد کے خون میں فولاد کی مسلسل کمی ہو تو ان میں سننے کی حس متاثر ہوسکتی ہے ۔ جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن نے ایک مقالہ شائع کیا ہے جس میں پینسلوانیا کے شہر ہارشے میں 21 سے 90 برس کے 3 لاکھ افراد کا طبی ڈیٹا پڑھا گیا۔

اس مطالعے سے انکشاف ہوا کہ جن افراد میں فولاد کی کمی تھی ان میں سماعت کی کمزوری کو نوٹ کیا گیا۔ ماہرین نے سماعت کی کمی کو تین اقسام میں بیان کیا ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں کے خون میں فولاد معمول سے کم ہو ان میں دیگر صحت مند افراد کے مقابلے میں (مشترکہ) سماعت کی بیماری کا خدشہ 2.4 ہوتا ہے۔ اسی طرح ان میں سینسری نیورل عارضہ 1.8 گنا تک ہوتا ہے۔

یہ تحقیق پینسلوانیاسٹیٹ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کے سائنسدانوں نے کی ہے جن کا خیال ہے کہ فولاد کی کمی سے کان کے اندر خون کی باریک باریک رگیں متاثر ہوتی ہیں اس طرح دھیرے دھیرے سننے کی قوت کم سے کم ہوتی جاتی ہے اور لوگ اونچا سننے لگتے ہیں۔

اس کے علاوہ عصبی خلیات ( نیورونز) پر چڑھی ایک پرت بھی فولاد کی کمی سے تباہ ہوجاتی ہے اور سننے کے عمل کو متاثر کرتی ہے ۔یاد رہے کہ بدن میں فولاد کی کمی کو دور کرنا بہت آسان ہے۔ ضروری ہے کہ غذاؤں میں مرغ کلیجی، مچھلی ، کاجو ، مونگ پھلی ، گوشت، ہری پھلیاں اور گہرے ہرے رنگ والی سبزیاں استعمال کی جائیں۔

install suchtv android app on google app store