کراچی میں پولیو مہم شروع ہونے سے پہلے ختم، ہزاروں بچے ویکسین سے محروم

کراچی کے حساس علاقوں میں انسداد پولیو مہم شروع ہوئے بغیر ہی ختم ہوگئی، ورکرز نے معاوضے کی عدم ادائیگی پر مہم کا حصہ بننے سے انکار کردیا، ہزاروں بچے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے محروم رہ گئے۔

کبھی سیکیورٹی تو کبھی معاوضہ، کبھی حالات خراب، کراچی میں انسداد پولیو مہم چلانا انتظامیہ کیلئے درد سر بن گیا، رواں ماہ شہر میں تیسری مہم کے دوران بھی مشکلات دور نہ ہوسکیں، ہزاروں بچے صحت کی دو بوندوں سے محروم رہے۔

پہلے ہی روز کٹی پہاڑی اور گلبرگ میں رضا کاروں نے معاوضے کی عدم ادائیگی پر انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کردیا، ڈائریکٹر ہیلتھ نے ورکرز کے مطالبات کو جائز قرار دیا۔

دوسری جانب سائٹ ٹاؤن کی یونین کونسلوں 4 اور 6 جبکہ اورنگی ٹاؤن کی یونین کونسل 4 میں سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے مہم نہ ہوسکی، مہم کے دوران 16 ٹاؤنز کی 86 یونین کونسلوں میں 5 لاکھ 70 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جانا تھے۔

install suchtv android app on google app store