موٹاپے سے بچاﺅ کیلئے نو بہترین غذائیں

موٹاپا کس کو پسند ہوتا ہے؟ کسی کو بھی نہیں اور کوئی اس کا شکار ہوجائے تو خود کو دوبارہ فٹ کرنے کے لیے وہ کیا کیا حربے اختیار نہیں کرتا تاہم اگر آپ ڈائٹنگ کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو ایسا مت کریں بلکہ بس اپنی غذا ان زبردست غذاﺅں سے تبدیل کردیں اس طرح بھوک سے تڑپنا بھی نہیں پڑے گا جبکہ منہ کا چسکا بھی پورا ہوسکے گا۔

ہوسکتا ہے کہ سننے میں کچھ عجیب لگے مگر امریکا کی لوما لنڈا یونیورسٹی کی ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ بادام یا ایسی ہی گریاں استعمال کرنے کے عادی ہوتے ہیں ان میں موٹاپے کا امکان 46 فیصد کم ہوتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ گریاں پروٹین اور فائبر سے بھرپور اور ان میں چکنائی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے جو آہستگی سے ہضم ہونے کے باعث کافی وقت تک آپ کو پیٹ بھرے رکھنے کا احساس دلاتے ہیں، تحقیق کے مطابق بادام اور اخروٹ جسمانی وزن کے حوالے سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

آلو کے چپس اور دیگر موٹاپے کا سبب بننے والی ٹائم پاس چیزوں سے منہ موڑ کر پاپ کارن کو کھانا اپنی عادت بنائے، کیونکہ اس کے ایک کپ میں صرف تیس کیلیوریز ہی شامل ہوتے ہیں، جبکہ یہ کھانے سے پانچ گرام فائبر بھی جسم کا حصہ بن جاتا ہے جو آپ کو پیٹ بھرنے کا احساس دلاتا ہے۔ تاہم یہ خیال رکھیں کہ پاپ کارن کو مکھن اور تیل سے دور رکھیں بلکہ کالی مرچ اور تھوڑے سے زیتون کا استعمال اس کے فوائد کو بڑھا دیتا ہے۔

کچھ طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق مصالحے دار کھانے بھی وزن میں کمی کا سبب بنتے ہیں، اور اس کا جادو چھپا ہے ہری مرچوں کے اندر موجود ایک کیمیائی جز کیپسیچن میں، جو بھوک کو دبا دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق مرچ کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے نہ آپ اپنے جسمانی وزن کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے کھانے کا ذائقہ بھی دوبالا کرلیتے ہیں۔

ہوسکتا ہے کہ بہت کم لوگوں کو یہ معلوم ہو کہ جب آپ پیاسے ہو تو اس ہی آپ کو بھوک کا احساس بھی ہوتا ہے، تو پیاس کو خود سے دور رکھنا موٹاپے سے بچاﺅ کا بہترین طریقہ بھی ہے، پانی پینے سے آپ کو پیٹ بھرے رہنے کا بھی احساس ہوتا ہے، جبکہ کھانا کا آغاز بہت زیادہ پانی والی سبزیوں کے سوپ یا سلاد سے کرنے سے آپ کو زیادہ نہ کھانے میں مدد ملتی ہے، خاص طور پر کھانے سے پہلے دو گلاس پانی پینے سے آپ کو وزن میں کمی میں کافی مدد ملتی ہے۔

install suchtv android app on google app store