کیا آپ جانتے ہیں انڈے کے چھلکے کس طرح چہرے کو صاف، شفاف اور رونق بخشتے ہیں؟

معروف ہربلسٹ حکیم شاہ نذیر نے نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی اور انڈے کے چھلکے کی افادیت کے بارے میں بتایا کہ وہ کس طرح چہرے کو صاف شفاف بنا سکتے ہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ لوگ انڈہ توڑ کر اس کا چھلکا پھینک دیتے ہیں لوگوں کو چاہیے کہ انھیں کام میں لے کر آئیں، اکثر مرد و خواتین پالرز میں جاکر اپنے چہرے کو صاف کروانے کے لیے ہزاروں روپے دیتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسکن کی چمک کے لیے، داغ دھبے اور جھریاں دور کرنے کے لیے جبکہ چہرے کا جو دو ٹون (رنگ) ہوتا ہے اسے ایک کرنے کے لیے بھی بیوٹی پارلر کا رخ کیا جاتا ہے لیکن ان سب کے لیے انڈے کے چھلکے کا برادہ بہترین ہے۔

حکیم شاہ نذیر نے کہا کہ پہلے انڈوں کے چھلکوں کا پائوڈر لینا ہے، اسے گرائنڈر میں بھی پس سکتے ہیں، انڈوں کے چھلکے کا پاؤڈر، سمندری جھاگ، سفیدا کاشغری اور حسن یوسف ساریں چیزیں ایک چائے کے چمچ کے حساب سے ہم وزن لے لیں۔

ان سب اجزا کو آپس میں مکس کر لیا جائے اور ان کا پیسٹ بنانے کے لیے عرقِ گلاب یا دودھ کا استعمال کیا جائے اور گاڑھا پیسٹ بنایا جائے، یہ ساری چیزیں ہم وزن 50، 50 گرام بھی لی جاسکتی ہیں۔

ہربلسٹ نے بتایا کہ یہ پیسٹ ہاتھوں پر پیروں پر بھی لگا سکتے ہیں ہاتھوں کے پچھلے حصے کالے ہو جاتے ہیں یہ ان کے لیے بھی مفید ہے، اسے 15 سے 20 منٹ لگا رہنے دیں پھر اس پر پانی کا اسپرے کریں اور ہلکے ہاتھ سے رگڑیں، ایک منٹ تک رگڑنے کے بعد دیکھیں گے کہ آپ کا چہرہ بھی صاف اور ہاتھ بھی صاف ہوجائے گا۔


حکیم نے مزید بتایا کہ لوگ کہتے ہیں کہ کولیسٹرل کا مریض بوائل انڈہ نہیں کھا سکتا مگر ایسا شخص انڈے کی سفیدی کھا سکتا ہے، تھوڑی سی زردی بھی کھا سکتا ہے لیکن بے تحاشہ انڈے نہ کھائے۔ انھوں نےکہا کہ ہائی بلڈ پریشر کا مریض بھی احتیاط کے ساتھ انڈے کا استعمال کرسکتا ہے، لو بلڈ پریشر کے مریض انڈے کا زیادہ استعمال کرسکتے ہیں اس کا زیادہ نقصان نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store