ہالی ووڈ فلمیں کورونا کا شکار، فلموں کی ریلیزمیں تاخیرکا اعلان

  • اپ ڈیٹ:
بھاری بجٹ کی فلم 'مولان' کی ریلیزغیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی فائل فوٹو بھاری بجٹ کی فلم 'مولان' کی ریلیزغیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی

عالمگیروبا کورونا وائرس کے پیش نظرہالی ووڈ فلموں کی ریلیز تاخیرکا شکارہوگئی ہے۔

آئندہ برس متوقع فلموں کی ریلیزمیں تاخیرکا اعلان کردیا ہے۔

بھاری بجٹ کی فلم 'مولان' کی ریلیزغیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی ہے جب کہ 'اسٹار وارز' اور 'ایواٹر' ایک سال کی تاخیر سے ریلیز کی جائیں گی۔

فلم 'مولان' کی ریلیز اس سے پہلے بھی دو بارملتوی کی جاچکی ہے جب کہ نئی تاریخوں کے حساب سے 'ایواٹر' کا سیکوئیل 2021 کے بجائے دسمبر 2022 میں اور 'اسٹاروارز' کی دسویں قسط 2022 کے بجائے 2023 میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کے ڈائریکٹر، معاون پروڈیوسراوراسکرین رائٹرجیمزکیمیرون کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باعث لاس اینجلس میں اسپیشل ایفیکٹس کا کام ابھی شروع نہیں ہوا اور یہی وجہ ہے کہ فلم کی ریلیز کی تاریخ متاثر ہوئی۔

دوسری جانب ڈزنی کی فلم 'دی بلیک وڈو' کی ریلیز بھی تاخیر کے بعد رواں سال نومبرمیں متوقع ہے۔

install suchtv android app on google app store