شادی کے فوراً بعد شہروز سبزواری اور صدف کنول کا بڑا فیصلہ، جانیے تفصیلات اس خبر میں

شہروز سبزواری اور صدف کنول فائل فوٹو شہروز سبزواری اور صدف کنول

شادی کے فوراً بعد شہروز سبزواری اور صدف کنول نے زندگی کا بڑا فیصلہ کرلیا، دیکھ کر مداح بھی حیران رہ گئے۔

گزشتہ ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی شہروز سبزواری اور صدف کنول کی جوڑی جلد ٹی وی پر ایک ساتھ اداکاری کرتے نظر آئے گی۔

صدف کنول اور شہروز سبزواری کی جانب سے انسٹاگرام پر شُوٹنگ کے دوران لی گئی سیلفیز شیئر کیں۔ شادی کے بعد نوبیاہتا جوڑے کا ایک ساتھ یہ پہلا پروجیکٹ ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری قیا آرائیوں کے مطابق نوبیاہتا جوڑا ٹیلی فلم ’گھر کے نہ گھاٹ کے‘ کی شُوٹنگ میں مصروف ہے۔ ٹیلی فلم ’گھر کے نہ گھاٹ کے‘ کو فیصل شیرازی نے تحریر کیا ہے۔ صدف اور شہروز کے علاوہ کاسٹ میں جاوید شیخ بھی شامل ہیں۔

شہروز اور صدف کے مداحوں کو اس ٹیلی فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔ پرستاروں کا کہنا ہے وہ یہ دیکھنے کیلئے بے چین ہیں کہ اصل زندگی میں ایک ساتھ رہنے والی جوڑی کی کیمسٹری ٹی وی پروجیکٹ میں کیسی ہو گی۔

install suchtv android app on google app store