اداکار علی رحمان نے ایسی کیا حرکت کی کہ ان کے مداح ان پر برس پڑے

اداکار علی رحمان  نے ایسی کیا حرکت کی کہ ان کے مداح ان پر برس پڑے فائل فوٹو اداکار علی رحمان نے ایسی کیا حرکت کی کہ ان کے مداح ان پر برس پڑے

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار علی رحمان کی سوشل میڈیا پر ریسٹورنٹ کے ملازم سے بد تمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

علی رحمان کی بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی اور صرف ایک گھنٹے میں ہی اداکار کی ویڈیو مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔
اداکار علی رحمان کو وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ریسٹورنٹ کے ایک ملازم پر چلاتے ہوئے ان سے کہہ رہے ہیں کہ آپ کو معلوم نہیں ہے کہ میں کون ہوں؟

وائرل ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاستا ہے کہ معروف اداکار ریسٹورنٹ ملازم سے بدتمیزی کرتے ہوئے ان پر چیخ رہے ہیں کہ آپ نے مجھے کبھی ٹی وی پر نہیں دیکھا؟

متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کرنے والے علی رحمان کی ملازم سے بدتمیزی کی وائرل ویڈیو میں ملازم مسلسل ان سے معافی مانگتے ہوئے بھی نظر آ رہا ہے۔

 

علی رحمان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تھوڑی ہی دیر میں اس قدر وائرل ہوئی کہ ان کے مداحوں نے انہیں نتقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

اداکار کی ویڈیو پر ٹوئٹر صارفین نے مایوسی کا اظہار کیا جب کہ متعدد صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے علی رحمان کی وائرل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ یہ اس غریب ملازم پر کیوں چیخ رہا ہے؟

ایک صارف نے اداکار علی رحمان کی اس ویڈیو پر شدید غصے کا اظہار کیا اور ان کے اس رویے کو شرمناک قرار دیا۔

ایک اور صارف نے علی رحمان کی وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں ان کا رویہ دیکھنے کے بعد بے حد مایوس ہوئی۔

install suchtv android app on google app store