Tue 26 September 2017

کیا آپ جانتے ہیں اداکارگبروکے بیٹےکا قدوالد کےمقابلےمیں کتنا ہے؟

بھارتی ٹی وی کے مقبول مزاحیہ اداکار کے کے گوسوامی المعروف ’’گبرو‘‘ فائل فوٹو بھارتی ٹی وی کے مقبول مزاحیہ اداکار کے کے گوسوامی المعروف ’’گبرو‘‘

بھارتی ٹی وی کے مقبول مزاحیہ اداکار کے کے گوسوامی المعروف ’’گبرو‘‘ کی پہلی بار اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر منظرعام پرآئی ہے، تصویر میں گبرو کا بیٹا اپنے والد سے زیادہ خوبصورت اور لمبا نظرآرہا ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین مزاحیہ اداکار کے کے گوسوامی المعروف گبرو کو کون نہیں جانتا، گبرو نے 2001 کی ابتدا میں ’’وکرال اور گبرال‘‘ نامی سائنس فکشن ڈرامے کے ذریعے برسوں تک بچوں کے دل اور دماغ پر قبضہ جمائے رکھا ، بچوں کے ساتھ بڑے بھی ان کی اداکاری کے دیوانے تھے اور ان کے شو کابے صبری سے انتظار کرتے تھے،گبرو کی پہلی باراپنے 10 سالہ بیٹے سومیاکے ساتھ تصویرمنظرعام پرآئی ہے جس میں دونوں باپ بیٹے بہت خوشگوار موڈ میں نظرآرہے ہیں۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق گبرو نے حال ہی میں اپنی 44 ویں سالگرہ منائی ، سالگرہ کی تقریب میں ان کی فیملی کے ساتھ قریبی عزیزوں اوررشتے داروں نے بھی شرکت کی ، اس موقعے پران کے بیٹےنے ساری توجہ کھینچ لی، گبرو کا قد صرف 3 فٹ ہے لیکن ان کا 10 سالہ بیٹا سومیا اپنے والد سے ایک فٹ لمبا یعنی 4 فٹ کا ہے۔

تقریب کے دوران گبرو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دو بیٹے ہیں، بڑا بیٹا 15 سال کا ہے اوراس کا قد 5 فٹ ہے، وہ بہت خوش ہیں کہ ان کے دونوں بیٹے ان سے لمبے ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے بچے وہ تمام پریشانیاں جھیلیں جو انہوں نے چھوٹے قد کی وجہ سے اٹھائی ہیں۔

واضح رہے کہ کے کے گوسوامی(گبرو)نے ٹی وی پرکام کرنے کے ساتھ بھوجپوری فلموں میں بھی اداکاری کے جوہردکھائے ہیں جب کہ وہ بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین ٹی وی سیریل سی آئی ڈی میں بھی کام کرچکے ہیں۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.