فخرعالم ٹیلی فلم ''جے آئی ٹی '' میں خاتون کا کردار نبھائینگے

فخرعالم ٹیلی فلم ''جے آئی ٹی '' میں خاتون کا کردار نبھائینگے فائل فوٹو

‏اداکار فخر عالم بہت جلد تین بھائیوں پر مبنی ایک ٹیلی فلم میں کام کرتے نظر آئینگے ، جس میں وہ ایک نہیں بلکہ دو کردار ادا کر رہے ہیں ۔

فلم کا نام جے آئی ٹی رکھا گیا ہے کیونکہ فلم میں موجود تینوں بھائیوں کے نام جمی ، ایمی اور ٹیمی ہیں ، اداکار اور گلوکار فخر عالم اس فلم میں تینوں بھائیوں میں سے ایک بھائی اور والدہ کا کردار ادا کرتے نظر آئینگے ۔

اداکار کی خاتون کے روپ میں موجود ایک تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے ۔ اس حوالے سے اداکار فخر عالم کا کہنا تھا میرے دو کردار ہیں ، میں بھائی کے ساتھ والدہ بھی بنا ہوں ۔

انہوں نے کہا باقی دونوں بھائیوں کا کردار فیصل قریشی اور اعجاز اسلم ادا کرتے نظر آئینگے ۔ اس کی کہانی فیصل محمود نے تحریر کی جبکہ ہدایات بھی انہوں نے ہی دی ہیں ، ٹیلی فلم جے آئی ٹی عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی ۔


install suchtv android app on google app store