پاکستانی فلم ساز شاہنواز زالی کا نام فوربس کی فہرست میں نمایاں

نوجوان پاکستانی فلم ساز شاہنواز زالی فائل فوٹو نوجوان پاکستانی فلم ساز شاہنواز زالی

نوجوان پاکستانی فلم ساز شاہنواز زالی کا نام فوربس کی 30 انڈر 30 ایشیاء انٹرٹینمنٹ اینڈ سپورٹس لسٹ (30 سال سے کم عمرکے نوجوانوں کی کھیل اور انٹرٹینمنٹ کی فہرست) میں شمار کیا گیا۔

ہدایت کار شاہنواز زالی کی ڈاکومنٹری سو قدم (100Steps) کو متعدد بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا گیا جن میں میامی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اور گلوبل فلم فیسٹیول شامل ہیں۔

ان کی فلم 'سو قدم' میں ایک نوجوان لڑکے کی زندگی کو پیش کیا گیا، اس فلم میں دکھایا گیا کہ کیسے ایک بچے کو خودکش بمبار بنادیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ شاہنواز زالی کا نام 2016 میں سٹوڈنٹ آسکر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

فوربس کی انڈر 30 ایشیاء انٹرٹینمنٹ اینڈ سپورٹس کی فہرست میں بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام بھی شامل ہے۔

install suchtv android app on google app store