ساحرلودھی کی فلم "راستہ "ملک بھرکے سینماوں میں ریلیز

اداکار ساحر لودھی کی پہلی فلم راستہ  ریلیز کردی گئی۔ فائل فوٹو اداکار ساحر لودھی کی پہلی فلم راستہ ریلیز کردی گئی۔

فلم بنانا میرا خواب تھا ، مشکل حالات میں فلم کو چیلنج سمجھ کر مکمل کیا، اس حوالے سے میں انٹر فلو کے روح رواں طاہر اے خان اور سیما طاہر خان کا مشکور ہوں۔

فلمساز ، ہدایتکار اور اداکار ساحر لودھی کی پہلی فلم راستہ ملک بھر کے سینما گھروں میں گزشتہ روز ریلیز کردی گئی۔

کراچی میں فلم کا خصوصی پریمیئر شو ساحلی جدید سینما گھر میں منعقد کیاگیا ۔

مذکورہ فلم ڈسٹری بیوٹر کلب نے ریلیز کی ، اس موقع پر ساحر لودھی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا فلم بنانا میرا خواب تھا ، مشکل حالات میں فلم کو چیلنج سمجھ کر مکمل کیا اس حوالے سے میں انٹر فلو کے روح رواں طاہر اے خان اور سیما طاہر خان کا مشکور ہوں ان کی خصوصی توجہ سے فلم نہ صرف مکمل ہوئی بلکہ میرے دیرینہ خواب کی تکمیل بھی ہوئی۔

اعجاز اسلم نے کہا میرے فلمی کیریئر کی یہ پہلی فلم ہے اس میں ایک پولیس انسپکٹر کے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کی کوشش کی ہے۔

عبیر رضوی نے کہا پہلی بار فلم میں کام کر کے احساس ہوا کہ ماڈلنگ اور اداکاری میں بہت فرق ہوتاہے ، فلم میں صائمہ اظہر، شمعون عباسی، خاور حسن ، نوید رضا، عاشق احمد، سلیم معراج، عرفان موتی والا، شہزاد شانی سمیت دیگر فنکاروں نے کام کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store