صبا قمر نے سلمان خان کو چھچھورا قرار دے دیا

پاکستانی اداکارہ صبا قمر  اور بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان فائل فوٹو پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان

پاکستانی اداکارہ صباقمر نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو چھچھورا قرار دے دیا۔

اداکارہ صبا قمر کی نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے بالی ووڈ اداکاروں سے متعلق دلچسپ جواب دیئے ہیں جب کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزبان اداکارہ صبا قمر کو ہریتھک روشن کی تصویر دکھاتے ہوئے پوچھتی ہیں کہ اگرشادی کی پیش کش کریں توکیا کریں گی جس کے جواب میں اداکارہ کہتی ہیں ’’مجھے 2 بچوں کا باپ نہیں چاہیے اور میرے ٹائپ کا نہیں ہے‘‘۔

کئی اداکاروں کی تصاویر کے بعد سلو میاں کی تصویر دکھائی گئی تو صبا قمر کا کہنا تھا کہ سلو بھائی سے بہت ڈر لگتا ہے اور یہ بہت چھچھورے انسان ہیں جب کہ ان میں کوئی بھی اسٹائل نہیں ہے اور نہ ہی انہیں رقص کرنا آتا ہے بلکہ خود ہی گانوں کوبے ڈھنگا سا کوریوگراف کرنے لگتے ہیں۔

اداکارہ کی ویڈیو بھارتی فلم نگری میں قدم رکھنے سے پہلے کی ہے جو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جب کہ بھارتی میڈیا نے بھی اس پرانی ویڈیو کو صبا قمر کے خلاف پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا ہے جس سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ صبا قمر کی بالی ووڈ میں پہلی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ رواں سال مارچ میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس میں انہوں نے عرفان خان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store