اداکار بروس لی کی 75ویں سالگرہ

اداکار بروس لی اداکار بروس لی

مارشل آرٹس ماہر اور اداکار بروس لی کی آج 75ویں سالگرہ منائی جارہی ہے اور ان کے مداح آج بھی ان کے منفرد انداز کے دیوانے ہیں۔

بروس لی 27 نومبر 1940 میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے ہولی وڈ کی متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

بروس لی نے فلمی دنیا میں ہانگ کانگ کا مارشل آرٹ متعارف کروایا، انہوں نے ہدایت کاری، اداکاری اور مارشل آرٹ میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا دنیا بھر سے منوایا اور آج بھی بروس لی کو مارشل آرٹ کا شہنشاہ مانا جاتا ہے۔

بروس لی کا انتقال بتیس سال کی عمر میں 20 جولائی 1973 کو ہوا، آج بھی مداح ان کی کچھ بہترین فلموں کو یاد کرتے ہیں جس میں میں انٹر دا ڈریگن، وے آف دا ڈریگن، فسٹ آف فیوری سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store